ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی میں اسلامک اسٹیٹ کے 30مشتبہ جہادی گرفتار

ترکی میں اسلامک اسٹیٹ کے 30مشتبہ جہادی گرفتار

Sat, 31 Dec 2016 10:53:21    S.O. News Service

انقرہ،30؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی میں پولیس نے شدت پسند تنظیم داعش کے 30مشتبہ جہادی گرفتار کر لیے ہیں۔ ترک خبر رساں ادارے دوگان کے مطابق ان مشتبہ عسکریت پسندوں کو ادانا صوبے سے حراست میں لیا گیا۔ جمعے کے روز سامنے آنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ان عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لیے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے پولیس اہلکاروں نے ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل کی۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے 40مقامات پر بیک وقت چھاپے مار کر ان عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا۔ یہ گرفتاریاں ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہیں، جب ترک فورسز شمالی شام میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف اپنے آپریشن میں شدت لا چکی ہیں۔ ترکی نے اگست میں شامی سرزمین پر اپنی عسکری کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔


Share: